ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی نے نئے سال پر صدرجمہوریہ اورنائب صدرسے ملاقات کی،عوام کوبھی مبارکباد

مودی نے نئے سال پر صدرجمہوریہ اورنائب صدرسے ملاقات کی،عوام کوبھی مبارکباد

Sun, 01 Jan 2017 21:08:37    S.O. News Service

نئی دہلی یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نئے سال کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات دیں اور صدر پرنب مکھرجی اورنائب صدر حامد انصاری سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے آج صبح ٹویٹ کیاکہ2017کی آمدپر نیک خواہشات۔یہ سال ہر کسی کی زندگی میں اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی لے کرآئے۔مودی نے مکھرجی سے ملاقات کی اورپھرٹویٹ کیا”صدر جی سے ملاقات کی اور نئے سال کے آغازپرانہیں نیک خواہشات دیں۔انہوں نے انصاری سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ نائب صدر مسٹر حامد انصاری کونئے سال کی نیک خواہشات دیں۔وزیراعظم نے صدراورنائب صدر کے لیے گلدستے پیش کرنے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
 


Share: